کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 252 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔