اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے 2 پاور پلانٹس اور سٹیل مل کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے ، نجکاری کمیشن دونوں پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے، پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کیساتھ فائنل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے سٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آرڈیننس میں ٹیکس اقدامات کا فیصلہ بھی کل تک ہو جائے گا۔