اسلام آباد: (دنیا نیوز) تکنیکی سطح کے مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے معاشی ٹیم سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔
عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے مذاکرات میں 2 سو ارب کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دیدی، نجکاری پروگرام میں سست روی، گردشی قرضہ کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پورے نہیں ہوں گے۔
آئی ایم ایف نے ڈیزل پر فوری لیوی بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا بھی کہہ دیا، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہوگا، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات میں آرڈیننس پر بات چیت فائنل ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے جس کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔