گیس صارفین کی جیبوں سے 120 ارب روپے اضافی وصولی کا پلان

Published On 15 September,2022 04:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 750 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ حکومت نے گیس صارفین کی جیبوں سے مزید 120 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا پلان کر لیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق توانائی شعبے میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ بھی آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے۔ گیس ٹیرف میں اضافے سے مجموعی طور پر 786 ارب کی وصولی کا امکان ہے ۔666 ارب روپے کے ہدف کی نسبت 120 ارب اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کی شرط ہے۔ آئندہ سردیوں کے سیزن سے قبل ہی گیس ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔ قیمتوں سے حاصل آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی،گیس ٹیرف میں اضافے پر عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔