حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر 4 ارب 34 کروڑ ڈالر کے قرض و سود کی ادائیگیاں کیں

Published On 28 February,2022 01:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے گذشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے دوران 4 ارب 34 کروڑ ڈالر کا قرض اور سود ادا کیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اکتوبر سے دسمبر 2021 کے دوران 3 ارب 48 کروڑ ڈالرکا قرض اور 86 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا۔ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومت نے ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کا قرض و سود ادا کیا تھا جس میں ایک ارب 22 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں جبکہ 44 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال حکومت نے قرض و سود کی مد میں 13 ارب 43 کروڑ ڈالر خرچ کیے تھے۔