ایک ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ

Published On 25 February,2022 11:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2022 کے 7 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2021 کے 7 ماہ میں جاری کھاتے ایک ارب ڈالر سرپلس تھے۔

خسارے میں اضافہ درآمدات بڑھنے اور ترسیلات کی کمی کے باعث ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق درآمدات میں 45 فیصد اضافہ اور ترسیلات میں 5 فیصد کمی ہوئی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کو برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔