روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Published On 11 February,2022 04:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 174 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔