سٹیٹ بینک نے ہاوسنگ فنانس کیلئے شرح سود میں کمی کر دی

Published On 14 February,2022 03:16 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے ہاوسنگ فنانس کیلئے شرح سود میں کمی کردی، ایک سے 5سال کی مدت پر شرح سود 2 فیصد ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل 5سال کیلئے گھر خریدنے پر قرض کی شرح سود 3فیصد تھی ، سٹیٹ بینک کے مطابق اب 6سے 10 سال کی مدت پر شرح سود 4فیصد ہوگی جبکہ اس سے قبل 6سے 10 سال کی مدت پر پہلے شرح سود 5فیصد تھی ۔

مزید برآں11سے 15سال کی مدت کے قرض پر شرح سود 5فیصد مقرر کی گئی ہے۔