کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ

Published On 19 November,2021 10:28 am

اوٹاوا: (روزنامہ دنیا) رواں سال جنوری سے ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کینیڈا کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی اشیا کا حجم 313 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ پچھلے سال جنوری سے ستمبر تک کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی برآمدات کا حجم 237.1 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس امر کا اظہار کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے منعقدہ ماہانہ ای کچہری کے دوران کیا گیا جس کا اہتمام کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشن نے ٹورنٹو، وینکوور اور مانٹریال میں منعقدہ پاکستانی قونصل خانوں کی معاونت سے کیا۔