کینیڈین اتھارٹی نے پی آئی اے کے آپریشنل معاملات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیدیا

Published On 12 August,2021 01:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کینیڈا کی ایئر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کے آپریشنل معاملات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دے دیا ہے۔

فضائی ٹریفک سے متعلق کینیڈا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کے سیفٹی آڈٹ کے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنل معاملات عالمی معیار کے مطابق ہیں۔

جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے فلائٹ اور وردینس آپریشن سے متعلق تمام تحفظات دور کردئیے ہیں۔ اِس سے پہلے ایاٹا کی طرف سے بھی قومی ائیرلائن کو آپریشنل سیفٹی سرٹیفیکٹ جاری کیا جاچکا ہے۔