قومی ائیرلائن کی مالی ضروریات کیلئے 20 ارب کے سکوک جاری کرنے کا فیصلہ

Published On 14 July,2021 03:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ائیرلائن کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر حکومت نے 20 ارب روپے کے سکوک جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کا پی آئی اے کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ، فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے سکوک بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ اسلامی بانڈز کی مدد معیاد 10 سال رکھی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کی صورت میں گرین شو آپشن کے تحت مزید 5 ارب روپے کے سکوک بھی فروخت کیے جاسکتے ہیں۔

سکوک کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی لسٹ کیا جائے گا۔ اسلامی بانڈز کے اجراء سے حاصل ہونے والی رقم سے قومی ائیرلائن کی مالی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔