پی آئی اے نے تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دے دی

Published On 01 July,2021 02:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث تمام ملازمین کی بائیو میڑک حاضری لازمی قرار دیدی۔

قومی ائیر لائنز کے ہیومین ریسورس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام ملازمین دو جولائی سے بائیو میٹرک حاضری لگائیں گے۔ انتظامیہ نے ملازمین کو ماسک پہننے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔

بائیو میٹرک مشینوں کے پاس ہینڈ سینٹائزر بھی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کورونا کے باعث مارچ میں بائیو میٹرک حاضری ختم کی گئی تھی جسے اب دوبارہ بحال کیا گیا ہے۔