ایف بی آر نے پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.77 فیصد کردی

Published On 27 July,2021 08:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی ہیں جسکے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 اعشاریہ 77 فیصد کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کردی گئی، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 6.7 فیصد کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 0.2 فیصد ہو گی، تاہم سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمت میں فرق نہیں پڑے گا۔