اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی مکمل ختم کردی اور پٹرول کے فی لیٹر پر لیوی 2 روپے 97 پیسے سے صفر کردی گئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع دنیا نیوز کو بتایا کہ پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کردی گئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 71 پیسے کی کمی کردی گئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 3 روپے 61 پیسے سے کم کر کے ایک روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کے فی لٹر پر سیلز ٹیکس 20 پیسے کم کردیا گیا ہے اور پٹرول پر سیلز ٹیکس 16 روپے 8 پیسے سے کم کر کے 15 روپے 88 پیسے ہوگیا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 35 پیسے سے 16 روپے 56 پیسے ہوگیا۔
پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی 2021ء سے ہوگیا ہے۔