ایف اے ٹی ایف کی شرط پوری، 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ

Published On 29 April,2021 09:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔ حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سرمایہ کاروں کے پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت جون 2021ء ہے۔ پندرہ ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔ پندرہ ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔

سرمایہ کاروں کے پاس ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت دسمبر 2021 ہے۔

بانڈز بینک میں بھی جمع اور سیونگ سرٹیفیکیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 25 اور 40ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔

ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں، ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈ واپس پر پیسے اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔