ایف اے ٹی ایف اہداف کا حصول، پاکستان نے 27 میں سے 24 اہداف پر بڑی پیشرفت کرلی

Published On 02 June,2021 02:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف اہداف کا حصول، پاکستان نے 27 میں سے 24 اہداف پر بڑی پیشرفت کرلی۔ مفصل رپورٹ آئندہ چند دنوں میں ایف اے ٹی ایف کو ارسال کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور تنظیموں کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ اس ٹیم میں 5 اہم محکموں کے افسران کے ساتھ پرائیویٹ اور غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

ایکسپورٹ، امپورٹ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات کی مانیٹرنگ ہوگی اور ترسیلات تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ہونے پر مقدمات قائم کیے جائینگے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف پر مفصل رپورٹ آئندہ چند دنوں میں ایف اے ٹی ایف کو ارسال کرے گا۔