وزیراعظم کا خط موصول، گورنر بلوچستان امان اللہ خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Published On 01 May,2021 05:53 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان خط گورنر بلوچستان امان اللہ خان کو موصول ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے گورنر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے خط بھجوایا تھا جسے ملتے ہی امان اللہ خان یاسین زئی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر بلوچستان اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کریں گے، وزیراعظم عمرمان خان نے گورنر بلوچستان کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، آئندہ ہفتے نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔