اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ بجٹ میں وفاقی حکومت متعدد شعبوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تعلیم، خوراک اور صحت کے شعبے کے علاوہ دیگر شعبوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سلسلے میں غیر ضروری ٹیکس چھوٹ اور استثنی کو ختم کرنے کے لیے مختلف تجاویز کو تیار کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں زیر ریٹنگ صنعتوں کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا امکان ہے۔
صحت، خوراک اور تعلیم کے شعبے میں بھی ٹیکس چھوٹ کم رکھنے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق گائیڈ لائنز وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہیں۔