کراچی میں مرغی کی قیمتیں آسمان پر، گوشت 480 سے لیکر 500 روپے کلو تک فروخت

Published On 19 April,2021 09:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مرغی کا گوشت 480 روپے سے لیکر 500 روپے تک فروخت ہورہا ہے، شہری کہتے ہیں ہر ہفتے چکن کھانے والے اب پندرہ میں ایک بار ہی کھا رہے ہیں۔

کراچی میں مرغی کا گوشت کے ریٹ آسمان پر چڑھ گئے، پرائس لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 214روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 500 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ آج 286روپے کلو کے حساب سے مرغی سپلائی ہوئی ہے، کمشنر کراچی دو سال سے پرانے ریٹ ہی جاری کر رہے ہیں، روڈ بند ہو جاتے ہیں تو تو فارم والے پیسے بڑھا دیتے ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہےکہ مہنگائی رمضان سے پہلے کی ہے، حکومتی دعوے دعوے ہی رہ گئے، ہفتے میں ایک بار کھانے والے چکن پندرہ دن میں ایک بار کھا رہے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے