اسلام آباد: (دنیا نیوز) 2020 مہنگائی کے لحاظ سے عوام پر بھاری رہا، چینی 30 روپے اور آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 130 روپے سے زائدمہنگا ہوا، گھی، دودھ ، دالوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔
سال 2020 میں جنوری سے دسمبر تک مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہوا، چینی 30 روپے کلو سے زائد ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 130 روپے تک مہنگا ہوا۔ مرغی ، انڈے، دالیں اور سبزیاں بھی کئی گنا مہنگی ہوئیں۔
اکتوبر میں چینی سال کی بلند ترین سطح 103 روپے 47 پیسے تک جا پہنچی، ایک سال میں انڈے 76 روپے درجن ، برائلر مرغی 60 روپے کلو، گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 78 روپے 55 پیسے اور دودھ 11 روپے فی لیٹر سے زائد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے ا عداد و شما رکے مطابق رواں سال دالیں 6 سے 31 روپے تک، چھوٹا گوشت 98 روپے اور بڑا گو شت تقریباً 44 روپے کلو مہنگا ہوا۔ 2020 کے دوران پیاز ، آلو اور ٹماٹر کی قتمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی رہیں لیکن سال کے آخر میں نمایاں کمی ہوئی۔
2020 میں بھی مہنگی نے عوام کا جینا دوبھر کیے رکھا ۔ سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوئیں تو سردیاں آتے ہی انڈوں اور مرغی کی قیمت نے مشکلات مزید بڑھا دیں۔