کوئٹہ میں ہزاروں گاڑیاں بغیر ٹیکس ادائیگی سڑکوں پر رواں دواں، ایکسائز عملہ متحرک

Published On 13 November,2020 01:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں ہزاروں گاڑیاں محکمہ ایکسائز کو ٹیکس جمع کرائے بغیر چل رہی ہیں، مالکان نے کئی سالوں سے محکمہ ایکسائز میں ٹیکس جمع کرانا گوارہ نہیں سمجھا۔

ٹیکس نادہندگان کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو فرضی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑیاں چلا رہے ہیں، پوچھنے پر ان کے پاس بہانوں کی کمی نہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاعملہ ان افراد کےخلاف کاروائی کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے جو گاڑیوں کا ٹیکس جمع نہیں کراتے، گاڑیوں کے ٹیکسز نہ جمع کرائے جانے کے سبب محکمے کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے مبجورا ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے قوانین کے مطابق مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کا سالانہ ٹیکس ساڑھے7 ہزار سے لیکر 31 ہزار روپے تک ہے، گذشتہ دس سالوں سے نادہندگان کے خلاف کروڑوں روپے کے ٹیکسز واجب الادا ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے