ہر فیصلے میں میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

Published On 07 November,2020 09:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں انصاف اور قانون کے مطابق ہر فیصلے میں میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ہرنائی میں نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ ہرنائی میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر ایک بڑا اور احسن اقدام ہے اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دیلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمپلکس میں لوگوں کو انصاف کے حصول میں ایک چھت تلے سہولیات میسر آسکیں گی جوڈیشل ادارے انصاف کی علامات کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ قانون کے بر خلاف کسی بھی نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں عوام الناس کی فراہمی انصاف کو کیلئے عدلیہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ انہیں بہرصورت انصاف ملیگا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جوڈیشل کمپلکس کی یہ عمارت اب بن چکی ہے لیکن یہاں پر وکلا, ججز اور عوام کے جو بھی مسلے ہوں انکی حل کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور جوڈیشل کمپلیکس میں بیٹھنے کے لئےبینچیز, پینے کے لئے صاف پانی اور سردی اور گرمی کے موسموں میں ضروری انتظامات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پرججز صاحبان کے علاوہ دیگر اعلی سرکاری عہدیداران, وکلاء برداری کے نمائندگان, سیاسی و مذہبی شخصیات بھی موجود تھے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے