وزیراعلیٰ سندھ 23 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک، گوشواروں کی تفصیلات جاری

Published On 12 November,2020 11:56 am

اسسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان سندھ اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔وزیر اعلی مراد علی شاہ 23 کروڑ اثاثوں کے مالک، شرجیل میمن کی اندرون و بیرون ملک کروڑوں کی جائیدادیں ہیں۔

 رکن سندھ اسمبلی فرالی تالپور کے پاس 980 گرام زیورات، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیاں بھی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں جبکہ ان کو والدہ کی طرف سے 100 تولے سونا تحفہ ملا۔ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں 3 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سرج درانی کے پاس 6 کروڑ 16 لاکھ روپے نقد جبکہ 15 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔

الیکشن کمیشن دستاویزات کے مطابق شرجیل میمن کے پاس، ڈی ایچ اے میں 97 لاکھ کی پراپرٹی، تھر پارکر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار مالیت کا گھر اور زرعی زمین ہے، ان کے دبئی میں 5 کروڑ مالیت کے دو فلیٹس اور اہلیہ کا 9 کروڑ 89 لاکھ کی مالیت کا ولا بھی ہے۔ دبئی آفس میں اہلیہ کے 50 فیصد شئیرز بھی ہیں جن کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ ہے۔

شرجیل میمن کے پاس دو لینڈ کروزر اور 150 تولہ زیور جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 100 تولے زیور ہے۔ شرجیل میمن کے اکاونٹ میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہے جبکہ شرجیل میمن کی اہلیہ کے پاس 14 کروڑ 93 لاکھ سے زائد رقم ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 100 تولے سونا بھی ہے۔ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک اور ان کے پاس 477 تولے سونا بھی ہے۔ صوبائی سہیل انور سیال 9 کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ چالیس لاکھ روپے جبکہ حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد ااثاثوں کے مالک ہیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے