کیا کی زبردست گاڑی کی پاکستان میں بہت جلد آمد متوقع

Last Updated On 25 July,2020 03:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف کمپنی کیا کی سیراٹو گاڑی کی پاکستان میں بہت جلد آمد متوقع ہے جس کی قیمت پاکستانی 30 سے 37 لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا ادارے کیا نے سیراٹو کو پہلی مرتبہ 2003 میں متعارف کروایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ سیڈان کئی ناموں سے دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کر چکی ہے۔

کیا سیراٹو کو مختلف انجن اور گئیر باکس کے ساتھ پیش کیا جا چکا ہے اور اب ہیچ بیک اور چھوٹی سیڈان گاڑی پیش کرنے کے بعد سیراٹو ہی وہ بہترین گاڑی ہے کہ جو سیڈان کے زمرے میں کیا کو شامل کروا سکتی ہے۔

کیا فورٹے دراصل کیا سیراٹو ہی کا ایک اور نام ہے۔ یا یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی گاڑی کے دو نام ہیں۔ کراچی میں کیا سیراٹو کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اسے بہت جلد پاکستان میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔