ٹک ٹاک کا جنون: یونیفارم میں ویڈیوزوائرل ، لیڈی کانسٹیبل نوکری سے فارغ

Last Updated On 24 July,2020 03:12 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ٹک ٹاک کا جنون لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا، لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو یونیفارم میں اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر موبائل سکواڈ میں تعینات تھی جس نے چند روز قبل باوردی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی، ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ کی تفتیش کی گئی۔ قصور وار ثابت ہونے پر اسے بر طرف کر دیا گیا۔