ندیم بیگ کی فلموں میں ولن بننے کی خواہش ادھوری رہ گئی

Last Updated On 25 July,2020 01:10 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ اپنے فلمی کیریئرمیں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار رسک لینے کیلئے تیار نہیں ہوا اور میری یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

ندیم بیگ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کام کے دوران جتنا پروفیشنل اداکارہ شبنم کو دیکھا اس طرح کی کوئی دوسری اداکارہ نہیں تھی، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تو اس وقت شبنم شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں اور بعد میں جب دوبارہ فلموں میں واپس آئیں تو پھر میری ان کے ساتھ جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی۔