کراچی: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض کی رقم خواتین اور بچوں کی صحت اورتعلیم کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
ورلڈ بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کررہا ہے جس میں 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں بچوں اور خواتین کی صحت پر خرچ کیے جائیں گے جبکہ پناہ گزیروں کے لئے ساڑھے 8 کروڑ ڈالر اور بلوچستان کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر رکھے گئے ہیں۔
ورلڈ بینک اس وقت 46 مختلف منصوبوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے، ان منصوبوں کی کُل لاگت 9 ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ بینک 1950 سے اب تک پاکستان کو 40 اب ڈالر مختلف منصوبوں کے لئے فراہم کر چکا ہے۔