اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے پرعزم جبکہ ٹیکس اصلاحات بھی بہت اہم ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔ اصلاحات سے تاجر برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
صدر ورلڈ بینک ڈیوڈ میل پاس نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری آسانی کی رینکنگ میں بہتری آئی۔ اصلاحات سے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار میں بہتری آئے گی۔