سندھ میں گیس بحران: پریشر میں کمی کی باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا

Last Updated On 28 December,2019 12:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی گیس بحران شدت اختیار کرگیا، پریشر میں کمی کی باعث گھریلو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

146 گھنٹوں کے بعد سی این جی سٹیشنز صرف 12 گھنٹوں کے لئے کھلے گئے جس کے بعد پھر بند کر دیئے گئے۔ سی این جی کی بندش کے باعث رکشہ، ٹیکسی اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں چلانے والوں کا کام ٹھپ پڑگیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صرف کراچی کی گیس کی طلب 1600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ سردی میں اضافے کے باوجود گیس کی سپلائی 11 سے ساڑے گیارہ سو ایم ایم سی ڈی تک محدود ہے۔