ہری پور: (دنیا نیوز) بچے کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ہری پور کی تحصیل خانپور میں سات سالہ عمر کو زیادتی کے بعد گلے میں تار کا پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا، سات سالہ عمر مارچ آباد کا رہاٸشی اور جولیاں پرائمری سکول میں پہلی جماعت کا طالب علم تھا جو کہ کل دوپہر سے گھر سے لاپتہ تھا۔ آج اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی، سات سالہ عمر کو قتل کر کے اس کی لاش کو کوڑے کے ڈھیر پر پھنیک دیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ پر اہل علاقہ میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم شعیب بچے کا قریبی رشتے دار بتایا جا رہا ہے جس نے بچے کو زیادتی کے تار کا پھندا لگا کر قتل کر دیا۔