سندھ بھر میں سی این جی بحران شدت اختیار کرگیا، اسٹیشنز مالکان اور صنعتکار رُل گئے

Last Updated On 20 December,2019 11:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سی این جی اسٹیشنز مالکان اور صنعتکار رُل گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز مالکان اور صنعتکار گیس پریشر میں کمی اور بندش سے بری طرح پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کم پریشر کے باعث طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ 90 گھنٹے گذرجانے کے باوجود سی این جی اسٹیشنز کھل نہ سکے جبکہ سائٹ ایسوی ایشن نے کم گیس پریشرکے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کراچی چیمبر سے مدد طلب کر لی ہے۔

صنعتکار کہتے ہیں موجودہ صورتحال میں برآمدی آرڈر وقت پر تیار نہ ہونے سے سودے منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔