مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کیا: گورنر سٹیٹ بینک

Last Updated On 10 October,2019 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے جاری کھاتوں کا خسارہ نصف رہ گیا ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی میں ایکسچینج ریٹ نہ روکا جاتا تو ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑتا۔

گورنر سٹیٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایکسچینج ریٹ منجمد رکھنے سے خسارہ بڑھا، معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کیے، جس سے دن بہ دن صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ جب دوست ملکوں نے ہاتھ کھینچا تو آئی ایم ایف کا آخری آپشن تھا، بجلی اور گیس کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، جس کے لئے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا۔