کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1497 ڈالر کا ہو گیا جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 100 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت87 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے 75 ہزار 17 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 400 روپے اور دس گرام سونا 343 روپے سستا ہو گیا۔