حکومت نے تندور والوں کیلئے گیس کی پرانی قیمت بحال کردی

Last Updated On 10 September,2019 04:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کے خاطر حکومت نے روٹی تندور والوں کے لئے گیس کی پرانی قیمت بحال کردی۔

عوام کے لئے بڑی خوشخبری، تندور کی روٹی اب پرانی قیمت پر ہی فروخت ہوگی۔ حکومت نے روٹی تندور گیس صارفین کے لئے یکم جولائی 2019ء سے پہلے کے ریٹ بحال کر دیے۔

اب تندور مالکان کو گیس 545 روپے کمی کے بعد 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے ملے گی۔ گیس سستی ہوئی تندر مالکان نے سکھ کا سانس لیا۔

سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جبکہ وصول کیے گئے اضافی بلوں کو ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔