زیرو ریٹڈ ٹیکسائل اور سٹیل کمپنیوں کے سٹاک کی جانچ پڑتال کا نوٹس جاری

Last Updated On 26 June,2019 03:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زیرو ریٹڈ ٹیکسائل اور سٹیل کمپنیوں کے سٹاک کی جانچ پڑتال کا ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیا۔

ایف بی آر نے 50 سے زائد کمپنیوں کے سٹاک کی جانچ پڑتال کا نوٹس جاری کر دیا، ان کمپنیوں میں ٹیکسٹائل، سٹیل اور دیگر شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں، ایف بی آر کے فیلڈ آفیسرز نے کمپنیوں کے دورے بھی شروع کر دیئے ہیں، حتمی رپورٹ 28 جون کو جمع کرائی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایف بی آر کے اس اقدام کا مقصد ان کمپنیوں کی کل پیداوار اور مصںوعات کی مقامی اور بیرونی مارکیٹ میں فروخت کا تناسب معلوم کرنا ہے جس سے مستقبل میں یہ پتہ لگایا جائے گا کہ ان کمپنیوں نے کتنا مال برآمد کیا اور کتنا مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا اور اسی حساب سے ان کمپنیوں کو ری فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔