پرائز بانڈز اپنے نام رجسٹرڈ کرانا ہونگے، شبر زیدی

Last Updated On 19 June,2019 10:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ چالیس ہزار سے زائد والا پرائز بانڈ اگر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو ختم ہو جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں وہ ڈیٹا مل گیا ہے جو پہلے نہیں تھا، ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے۔

شبر زیدی کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ واضح کر دوں کہ ایمنسٹی سکیم کی تاریخ نہیں بڑھائی جائیگی۔ ایمنسٹی اسکیم کے مطابق تمام اثاثوں کو ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم جو گاڑی رجسٹرڈ نہیں، اس کے لیے ایمنسٹی سکیم نہیں ہے۔ گھروں میں جیولری ایمنسٹی سکیم میں شامل نہیں ہے۔ جیولرز سٹاک ان ٹریڈ ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کر سکتے ہیں، اس حوالے سے ایمنسٹی سکیم میں ترامیم کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائز بانڈ اپنے نام رجسٹرڈ کرانے چاہیں، چالیس ہزار سے زائد والا پرائز بانڈ اگر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو ختم ہو جائے گا۔