روئی کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس، جننگ ملز ہڑتال پر چلی گئیں

Last Updated On 20 June,2019 01:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) روئی کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف جننگ ملز ہڑتال پر چلی گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کی جننگ ملز کے ہڑتال پر جانے کے سبب رواں برس روئی کی تیاری خطرے میں پڑ گئی، حکومت نے نئے بجٹ میں روئی کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔ ٹیکس کے نفاذ پر جنرز سراپا احتجاج ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو جننگ ملز کپاس کی خریداری بھی نہیں کریں گی جس سے نیا بحران جنم لے گا، روئی کی فراہمی بند ہونے سے ٹیکسٹائل برآمدات متاثرہوگی، حکومت فوری طور پر اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔