کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں آج ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 160 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
اوپن مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 10 پیسے سستا ہوا اور 142 روپے 20 پیسے پر ٹریڈنگ بند ہوئی جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا اور اس کی ٹریڈنگ 141 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج 160 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 36 ہزار 624 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے معاملات طے جانے پر پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہونا شروع ہو جائے گی، سرمایہ کاروں کو مارکیٹ پر اعتماد ہونے سے کاروبار میں اضافہ ہو گا اور بیرونی سرمایہ کار ی میں بھی بہتری آئے گی۔