نجی سرمایا کاری کو فروغ دینے کی ضروت ہے، آئی ایم ایف

Last Updated On 22 November,2018 05:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان، افغانستان اور شمالی افریقا میں نجی سرمایا کاری کیسے بڑھائی جائےَ؟ آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کر دی۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان، افغانستان اور جنوبی افریقا کی حکومتوں کو نجی سرمایا کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، نجی سرمایا کاری کے لئے تعلیم، انفرا سٹریکچر اور گورنس بہتر ہونا ہوگا۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں انرولمنٹ بڑھنے سے سرمایا کاری میں اضافہ ممکن ہے، اس کے علاوہ امن وامان بہتر ہونے سے سرمایا کاری جی ڈی پی کے 3 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر سال لاکھوں نوجوان نوکریوں کے لئے نوکریوں کی ضرورت ہے۔