کراچی آرٹس کونسل میں 'مشتاق احمد یوسفی کے نام ایک شام' تقریب کا اہتمام

Last Updated On 09 September,2018 07:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شام سجائی گئی۔

کراچی آرٹس کونسل میں مرحوم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مشتاق احمد یوسفی کے نام ایک شام میں شرکت کرنے کے لیے ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد پہنچی، جہاں معروف صدا کار ضیاء محی الدین نے انکی کتابوں سے منتخب اقتباسات اپنے مخصوص انداز میں پڑھ کر سنائے۔ مشتاق احمد یوسفی کی چلبلی تحریر اور ضیاء محی الدین کے بے ساختہ انداز سے ہال قہقوں سے گونجتا رہا اور سننے والے خوب محظوظ ہوئے۔