لاہور(روزنامہ دنیا ) لاہور شہر میں سبزیاں بدستور مہنگی کی جا رہی ہیں، مٹر 150، شملہ مرچ 120 اور ادرک 200 سے زائد قیمتوں پر فروخت ہوتا رہا، مارکیٹ کمیٹی ریٹ لسٹ کے مطابق آلو نیا کی قیمت 35 روپے، شوگر فری 21 روپے ، پیاز ایک روپے کمی سے 24، ٹماٹر 65،لہسن چائنہ96اور ادرک چائنہ کی قیمت 196روپے ،بینگن کی قیمت 32،کھیرا51، کریلے دیسی 96،پالک 22،ٹینڈے دیسی85، پھلیاں53،پھول گوبھی62، شلجم42، سبز مرچ 81،شملہ مرچ 120، مٹر 131اور بھنڈی کی قیمت69روپے کلو مقرر کی گئی۔
دریں اثنا مرغی کا گوشت قیمت میں3روپے کمی سے 220 روپے فی کلو فروخت ہو تا رہا جبکہ شہریوں نے کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دے دیا ۔ قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سے خریداروں کےساتھ دکاندار بھی پریشان ہو گئے۔