نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: سٹیٹ بینک

Last Updated On 25 August,2018 02:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ذرائع سٹیٹ بینک نے ایسی تمام خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو عوام میں کھلبلی مچ گئی، گھر میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کی تو جیسے نیندیں ہی اڑ گئیں۔ افواہیں اُڑانے والوں نے تواس مرتبہ حد ہی کر دی، 5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کردیں۔ ذرائع سٹیٹ بینک نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کا نوٹوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔