پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 844 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 31 July,2018 05:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 92 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوگیا دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 844 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری دن کے آغاز سے ہی بینکوں کے درمیان ڈالر کی لین دین اور اس کی مانگ میں کمی دیکھی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ دن کے اختتام پر ڈالر 92 پیسے کمی کے بعد 124 روپے 18 پیسے کی سطح پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 123 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایک 2 روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سہی قیمت کا تعین ہوجائے گا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی، 100 انڈیکس 844 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 712 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ 4 کاروباری دنوں کی تیزی کے بعد مارکیٹ میں کچھ ایڈجسٹمنٹ دیکھی جارہی ہے۔