ایمنسٹی سکیم کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ

Last Updated On 02 July,2018 04:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایمنسٹی سکیم کی مدت مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔ صدر مملکت نے میعاد بڑھانے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈیننس کے تحت ایمنسٹی سکیم کی مدت میں 31 جولائی تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ نے سکیم 30 جون تک کیلئے منظور کی تھی، جس کی مدت رات 12 بجے ختم ہوئی۔ تاہم صدر پاکستان نے ایک ماہ کی توسیع کے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

آرڈیننس کے مطابق ظاہر اثاثے بیرون ملک رکھنے پر 5 فیصد، بیرون ملک غیر منقولہ اثاثے ظاہر کرنے پر 3 فیصد جبکہ اثاثے ظاہر کرنے اور اندرون ملک لانے پر ٹیکس 2 فیصد برقرار ہے