کراچی: (دنیا نیوز) اورسیز سرٹیفیکیٹ کی فروخت کے لیے دومالیاتی اداروں نے دلچسپی ظاہر کردی، ڈی جی نیشنل سیونگ سکیم کے مطابق سرٹیفیکیٹ کے اجراء کے پہلے سال ایک ارب ڈالر کی سرمایا کاری کا امکان ہے۔
قومی بچت کے ادارے کا بڑا فیصلہ، بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے "اورسیز سرٹیفیکٹ" متعارف کرائے جارہےہیں۔ ڈی جی نیشنل سیونگ سکیم ظفر مسعود نے دنیا نیوز کو بتایا کہ اورسیز سرٹیفیکیٹ کی فروخت کے لیے دومالیاتی اداروں نے دلچسپی ظاہر کردی اور نیشنل سیونگ مالیاتی اداروں کی حتمی منظوری جلد دے گا۔ ڈی جی نیشنل سیونگ کے مطابق اس سکیم کے پہلے سال میں 1 ارب ڈالر تک کی خریداری متوقع ہے جبکہ ان سرٹیفیکیٹ کی مدت معیاد تین سے پانچ برس ہوسکتی ہے۔
پہلے مرحلے میں مالیاتی ادارے عرب ممالک میں سرٹیفیکیٹ فروخت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرٹیفیکٹ کم از کم 1 ہزار ڈالر مالیت کا خریدا جاسکتا ہے۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سرٹیفیکیٹ بہت پُرکشش ہونگے گے کیونکہ ان سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع اُن کے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ہوگا۔