مہنگے ڈالر نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیے ، گولڈ ڈیلرز کراچی کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے بڑھ کر 57 ہزار 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 49 ہزار 157 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کیساتھ مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، پچھلے 3 ماہ میں ڈالر کی قدر میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے سے بیرونی قرضے ایک ہزار ارب روپے تک بڑھ گے ہیں۔