اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ

Published On 12 Feb 2018 10:51 PM 

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ جبکہ یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر اور پاؤنڈ 50 پیسے اور یورو 30 پیسے سستا ہو گیا۔

 

اوپن مارکیٹ میں روپے کی مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر 30 پیسے اضافے سے 111 روپے 90 پیسے، یورو 30 پیسے کمی کے بعد 136 روپے 50 پیسے اور پاؤنڈ 20 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔