لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے کھڑے ہونے والے امیدواروں کو پڑنے والے ووٹوں کی تفصیل جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اس حلقے سے 84313 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 83633 ووٹ حاصل کر سکے۔
دیگر امیدواروں کی بات کی جائے تو برابری پارٹی پاکستان کے امیدوار جواد احمد صرف 362 ووٹ حاصل کر سکے۔ تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار سید مرتضیٰ حسن کے حصے میں 9780 ووٹ آئے، پاکستان سنی تحریک کے طاہر اسلم 362 ووٹ ھاصل کر سکے جبکہ آزاد امیدوار شعیب اللہ چیمہ کو صرف 127ووٹ پڑے۔
ان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے امیدوار عاصم محمود 6746، آزاد امیدوار فہیم احمد خان لودھی 647، آزاد امیدوار جہانگیر ڈوگر 18، پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد مدثر 141 اور آزاد امیدوار میاں زاہد اسلام انجم صرف 117 ووٹ حاصل کر سکے۔
لاہور کے حلقہ این اے 131 کی خاص بات پی ٹی آئی سے منحرف ہو کر اپنی پارٹی بنانے والی امیدوار عائشہ گلالئی تھیں، جن پر عوام نے اعتماد کا اظہار نہ کرتے ہوئے انھیں صرف 106 ووٹ دیے۔