چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد

Last Updated On 30 July,2018 09:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے استعفے کا مطالبہ یکسر طور پر مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر چند سیاسی رہنماؤں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے استعفے کے مطالبہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی بے بنیاد باتوں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اس حوالے سے کل اپنے تفصیلی ردعمل سے بھی عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔