اسلام آباد: (دنیا نیوز) ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے قومی اسمبلی کی دونوں نشتیں چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کی نشست رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب کی سیاست میں اہم پیشرفت، چودھری پرویز الہیٰ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ، ق لیگی رہنما کا قومی اسمبلی کی دونوں نشتیں چھوڑ کر صوبے میں رہنے کا اعلان۔
پرویز الہیٰ نے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا کہ نون لیگ کو پنجاب میں اکثریت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی سیاسی بلیک میلنگ کی اور نہ ہی کریں گے۔ تحریکِ انصاف کا ساتھ صرف پاکستان کے لیے دیا، صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج کا کردار قابلِ ستائش ہے۔